لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر ہا¶سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعمیرات و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے شہریوں کو لوٹنے والی غیر قانونی ہا¶سنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے اور ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ہاوسنگ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے سے تمام ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں - صوبائی وزیر گزشتہ روز اپنے دفتر میں محکمہ ہا¶سنگ کے اعلی افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے - انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس سے( ن) لیگ کی حکومت نے کبھی پہلو تہی نہیں کی شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے لئے بہترین سیوریج سسٹم کی تنصیب کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس پر حکومت خطیر سرمایہ خرچ کر رہی ہے پنجاب بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے جاری سکیموں کو موجودہ مالی سال میں ہی مکمل کر لیا جائے گا اور جو سکیمیں فنڈز کی کمی کے باعث ادھوری رہ گئی ہیں ان کی تکمیل کے لئے مزید فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ یہ سکیمیں بھی جلد سے جلد مکمل ہو سکیں ۔