ایس ڈی او مانگا کی نااہلی سے قلعہ شیر سنگھ 24 گھنٹے تاریکی میں ڈوبا رہا

 مانگا منڈی (نامہ نگار) سفارش پر تعینات ایس ڈی او واپڈا نے قلعہ شیر سنگھ کو 24 گھنٹے اندھیروں میں ڈوبئے رکھا۔ بدھ کی دوپہر سے جمعرات کی دوپہر تک جلا ہوا ٹرانسفارمر تبدیل کیا گیا نہ ہی کوئی متبادل ٹرانسفارمر کا انتظام کیا گیا۔ لوگوں کو افطاری و سحری اور عبادات کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایکسیئن الطاف قادر سے بھی بات کی گئی لیکن مسئلہ حل نہ ہوا سردار جاوید ڈوگر، چودھری شاہد اشرف، سردار رمضان ڈوگر اور دیگر شہریوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...