لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں جمعرات کی صبح ہونے والی بارش نے ایک بار پھر واسا کی نکاسی آب کی تیاریوں کے حوالے سے پول کھول دیا۔ بارش سے شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی گھنٹوں کھڑا ہو گیا۔ پانی والا تالاب، رنگ محل چوک، لکشمی چوک، چوک ناخدا، مصری شاہ، چاہ میراں، فیض باغ، شاد باغ، لوہاری، انارکلی، اچھرہ سمیت مختلف نشیبی علاقوں سے بروقت نکاسی آب نہ ہونے کے باعث شہریوںکا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نکاسی آب کے لئے نصب پمپ نہ چلانے سے بارش کا پانی گھروںمیں داخل ہوگیا لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے بچاﺅ کے لئے اقدامات کرتے رہے۔ واسا ترجمان کے مطابق دوپہر12 بجے تک تمام لاہور سے نکاسی آب کا کام مکمل کر دیا۔