جعلی ادویات، کارروائی نہ ہوئی تو ڈرگ انسپکٹروں کو گھر بھیج دینگے: جسٹس دوست محمد

جعلی ادویات، کارروائی نہ ہوئی تو ڈرگ انسپکٹروں کو گھر بھیج دینگے: جسٹس دوست محمد

Jul 19, 2013

پشاور (نوائے وقت نیوز) جعلی دواﺅں کے الزام میں گرفتار شخص کے کیس کی پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد نے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری دواﺅں کے خلاف آپریشن کے لئے 45 دن دیئے ہیں۔ ہم نے جعلی دواﺅں کے خلاف سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔ جعلی دواﺅں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ڈرگ انسپکٹر کو گھربھیجیں گے۔
جعلی ادویات / چیف جسٹس

مزیدخبریں