لاڑکانہ (اے پی اے ) لاڑکانہ پولیس نے لڑکیاں فروخت کرنے والے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ چھ افراد سمیت گرفتارکرلیا گیا اور ایک لڑکی کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔ لاڑکانہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرایک بنگلے پر چھاپہ مارا جہاں سے لڑکیوں کو اغواءکرکے فروخت کرنےوالے بین الصوبائی گروہ کی خاتون سرغنہ حاجانی چانڈیو اور ایک اے ایس آئی سید ابرار احمد سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔جبکہ کراچی سے اغواءکی گئی ایک لڑکی فرزانہ کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔ مذکورہ گروہ لڑکیوں کو اغواءکرکے سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتا ہے، ملزمہ عینی خان اور اے ایس آئی ابرار احمد کراچی کے مختلف علاقوں سے لڑکیوں کو اغواءکرتے تھے اور لاڑکانہ لاکر گروہ کی سرغنہ حاجانی کے حوالے کرتے تھے۔
لڑکیاں فروخت/ گروہ گرفتار