کوئٹہ(بیورو رپورٹ) سردار الحاج سردار یار محمد خان جمالی جمعرات کو آغا خان ہسپتال کراچی میں انتقال کرگئے۔ سردار یار محمد خان جمالی سابق وزیراعظم پاکستان ،میر ظفراللہ خان جمالی کے کزن ،سابق صوبائی وزیر شہیدرستم جمالی اور سابق صوبائی وزیر میر ناصر خان کے والد تھے ۔سردار یار محمد جمالی کی عمر73برس تھی ان کی میت آج کراچی سے آبائی علاقے اوستہ محمد کے قریب بکھرڑہ لائی جائے گی اورانکی نماز جنازہ جمعہ کی صبح نو بجے ادا کی جائے گی۔
انتقال