میلسی، زہریلا کھانا کھانے سے 23افراد کی ہلاکت کے واقعے کا مرکزی ملزم دبئی فرار

 میلسی (آئی این پی ) میلسی میں زہریلا کھانا کھانے سے 23افراد کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم دبئی فرارہوگیا ۔تحصیل میلسی میں زہریلا کھانا کھانے سے 23 افراد کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم ارسل خان تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ۔ ذرائع کے مطابق ارسل خان دبئی فرارہوچکا ہے لیکن پولیس اس بات سے لاعلمی کا اظہار کررہی ہے جبکہ ڈی پی او وہاڑی نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ شب تک ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن