5 خودکشیاں: قصور میں سب انسپکٹر کی بیٹی نے خاوند سے جھگڑے پر زہر کھا لیا

لاہور (نامہ نگاران) مختلف وجوہات پر 3 لڑکیوں سمیت 5 افراد نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواح منڈی عثمان والا کے نزدےک سب انسپکٹر پولیس کی بیٹی نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کراپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ سب انسپکٹر غلام حسےن کی بیٹی کی شادی تاتارا گاﺅں میں ہوئی۔ اکثر میاں بیوی کا آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔وقوعہ کے روز کوثر بی بی کا اپنے خاوند کے ساتھ دوبارہ جھگڑ اہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم مےں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق رسول نگر میں 18 سالہ جذباتی نوجوان لڑکی نے والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشت ہو کر زہریلی گولیوں سے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ عائشہ کو اس کی والدہ نے کسی بات پر ڈانٹ ڈپٹ کر ڈالی تھی۔ ہےڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں تیس سالہ نامعلوم نوجوان نے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تین روز قبل جب سیروتفریح کی غرض سے آئے سینکڑوں لوگ ہےڈ مرالہ کی سیر کر رہے تھے، ادھر چک امرو میں نوجوان نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تھانہ شاہ غریب کی حدود میں موضع جھانگووالی کے عمران ولد مشتاق نے خود کو گولی مار لی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...