تہران (اے ایف پی) ایران کے ایک بڑے آیت اللہ اسد اللہ بایات زنجانی نے فتویٰ دیا ہے کہ مسلمان روزے کی حالت میں شدید پیاس کی صورت میں پیاس بجھا سکتے ہیں، بیماری یا کام کی صورت میں اتنا پانی پی لیں جس سے زندہ رہیں تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ ان کے بقول اسلام روزے میں کچھ ”بریکس“ کی اجازت دیتا ہے۔ اس فتویٰ پر بحث چھڑ گئی۔ ایک اور بڑے آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ پانی پینے سے روزہ نہیں رہے گا اور اس کا کفارہ دینا پڑے گا۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور آیت اللہ علی سیستانی نے کہا ہے کہ کمزوری یا پیاس روزہ توڑنے کا معیار نہیں ہے۔
شدید پیاس میں تھوڑا پانی پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، ایرانی آیت اللہ زنجانی کا فتویٰ
Jul 19, 2013