مسلم لیگ ن نے صدارتی امیدوار کیلئے عطاءاللہ مینگل کے نام پر بھی غور شروع کر دیا: ذرائع

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے ملک کے آئندہ صدر کے لئے بلوچستان کے قوم پرست رہنما سردار عطاءاﷲ مینگل کے نام پر بھی غور شروع کردیا ہے‘ بلوچستان سے (ن) لیگی رہنما سردار یعقوب ناصر بھی صدارتی دوڑ میں شامل ہوگئے۔ جمعرات کو باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماﺅں کے ایک مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگر قوم پرست بلوچ رہنما سردار عطاءاﷲ مینگل مان جائیں تو انہیں صدارتی امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ایک دو روز میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان یا کوئی اہم مسلم لیگی رہنما سردار عطاءاﷲ مینگل سے اس ضمن میں رابطہ کرکے ان کی رائے معلوم کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...