اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز کل ہفتہ کو افغان دارالحکومت کابل کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورہ افغانستان کا مقصد افغان صدر حامد کرزئی کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان کے دورے کی دعوت دینا ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز افغان حکام سے مذاکرات کے دوران تجارت اور معیشت پر بھی بات کریں گے۔