کراچی(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ جونیئرسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد قومی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کوچ کی کمی کے سبب وہ ایونٹ میں پوزیشن حاصل کرنے سے محروم رہے۔ بیجنگ سے کراچی واپسی کے بعد کھلاڑی بوجھل قدموں سے ایئرپورٹ لاو نج سے باہرآئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پری کوارٹر فائنل میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ بدقسمت رہے۔ ان کی شکست میں کوچ کا نہ ہونا بھی ایک وجہ ہے۔ عامر طارق اور ماجد علی کو ورلڈ چیمپیئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں چینی کھلاڑیوں کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ورلڈ جونیئرچیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے چھیاسی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔