بنگلہ دیش نے دو مبینہ پاکستانی بکیز کی تلاش کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا

بنگلہ دیش نے دو مبینہ پاکستانی بکیز کی تلاش کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش نے 2 مبینہ پاکستانی بکیز کی تلاش کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کیس کے تفتیشی آفیسر معین الاسلام نے بتایا کہ ہم ایف آئی آر میں درج مزید 2 ناموں کے حوالے سے مدد کیلئے انٹرپول سے رابطے میں ہیں، ہمیں ان کی شناخت معلوم نہیں ہے، ہمیں انٹرپول کے جواب کا انتظار ہے، ساجد خان نے آصف علی اور واحد صمد کا نام لیا جو مبینہ طور پر سٹے بازی میں ان کے ساتھ ملوث تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ برس بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے دوران بی سی بی کی سیکورٹی نے کراچی کے رہائشی ساجد خان کو مشکوک سرگرمیوں پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا، اس کے موبائل فون کے ان باکس سے پولیس کو پاکستانی کرکٹر ناصرجمشید کے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات اور رانا نوید الحسن کا ای میل ایڈریس ملا تھا بعد ازاں ساجد خان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا مگر بی پی ایل فکسنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن و سکیورٹی یونٹ نے اس کے بارے میں بنگلہ دیشی بورڈ سے مزید تفصیلات مانگ لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن