ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے پانچ بجے شروع ہو گا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔