غیرملکی کلب کے معاہدہ سے مالی فائدہ، تجربہ حاصل ہو گا : کلیم اللہ، محمد عادل

Jul 19, 2014

لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) کرغیزستان کے فٹبال کلب ڈورڈوئی کے ساتھ پہلا بین الاقوامی معاہدہ کرنے والے پاکستان کے فٹبالرز کلیم اللہ اور محمد عادل نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے نہ صرف اُن کو مالی طور پر فائدہ پہنچے گا بلکہ اس کے ذریعے حاصل ہونے والے انٹرنیشنل ایکسپویزر اور تجربہ سے ٹیم کے دوسرے کھلاڑی بھی مستفیدہونگے اور فٹبال کے کھیل کو بھی ملک میں فروغ حاصل ہوگا۔ وہ گذشتہ روز پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔  صدر پاکستان فٹبال فیڈریشنمخدوم فیصل صالح حیات  اور سیکرٹری احمد یار لودھی نے کلیم اللہ اور محمد عادل کی شاندارکارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا  اور کہا کہ معاہدہ پاکستانی فٹبال کھلاڑیوں پر بین الاقوامی فٹبال کے دروازے کھول دے گا۔پاکستان کے فٹبال کو اس لمحے کا بہت دیر سے انتظار تھا۔ کلیم اللہ کے معاہدے کے بعد پاکستان  میں فٹبال کھیلنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے سوچنے کے انداز میں تبدیلی آئے گی۔

مزیدخبریں