پی آئی اے سے 50 فیصد ملازمین کی چھانٹی، پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے سینٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا

Jul 19, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے سے 50 فیصد ملازمین کی چھانٹی پر سینٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا گیا۔ نوٹس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ نجکاری کمشن سے پوچھا جائے 50 فیصد ملازمین کو کیسے فارغ کیا جا سکتا ہے۔ پی آئی اے کے 16 ہزار ملازمین ہیں، پچاس فیصد کا مطلب 8ہزار افراد کو بیروزگار کرنا ہے۔ ہم اس معاملے کو سینٹ میں اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ لوگوں کا روزگار چھینتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) سے امید نہیں کہ وہ 8 ہزار افراد کو کسی اور جگہ ایڈجسٹ کریگی۔

مزیدخبریں