لندن (آئی این پی) پاکستانی ہائی کمشن نے برطانوی حکومت سے برطانیہ میں سفارتی عملے کے دو ارکان پر جرائم میں ملوث ہونے کے الزام پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کے بیان پر پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی سفارتی عملے کے دو ارکان پر لگائے گئے الزام کی پاکستانی ہائی کمشن نے وضاحت طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کا بیان اہم ہے۔ ایف سی او کے بیان کے نتیجے میں پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کیا گیا ہے اور دونوں سفارتی ارکان کے جرائم میں ملوث ہونے سے متعلق خبریں مکمل طور پر حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشن نے کہا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور دونوںارکان کے واقعات خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ تھے۔
وضاحت