لاہور (خصوصی نامہ نگار) خلیفہ چہارم امیرالمومنین حضرت علیؓ کا یوم شہادت کل (اتوار) 21 رمضان المبارک کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ امام بارگاہوں میں شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مجالس عزا منعقد ہوں گی جس سے خطاب میں علما و ذاکرین خلیفہ چہارم کی عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس سلسلہ میں حضرت علیؓ کی سیرت و کردار اور فضائل کے حوالے سے کانفرنسیں، جلسے اور اجتماعات بھی منعقد کئے جائیں گے۔