دہشت گردوں کےسہولت کاروں اورمالی مدد کرنے والوں کوبھی کیفرکردار تک پہنچائیں گے: کورکمانڈر کراچی

Jul 19, 2015 | 18:20

خصوصی نامہ نگار

کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نےسینٹرل جیل کادورہ کیا،اورسیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا،انہوں نےفوجی جوانوں سےملاقات بھی کی،اورعید کی مبارک باد دی، کورکمانڈر کراچی نے الاظہرگارڈن کا دورہ بھی کیا،اور سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کےلواحقین سےملے ،اوران سےیک جہتی کااظہارکیا-
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےلیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنےکہا،کہ واقعےمیں جاں بحق افراد کےلواحقین کےغم میں برابرکےشریک ہیں،یہ واقعہ بھلایانہیں جاسکتا ،ان کاکہناتھا کہ واقعےکی تفتیش میں کافی پیش رفت ہوئی ہے،دہشت گردوں کےخلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنےکی ضرورت ہے، کور کمانڈر کراچی کاکہناتھا کہ دہشت گردوں کےسہولت کاروں،معاون اور مالی مدد کرنےوالوں کو بھی کیفرکردار تک پہنچائیں گے-

مزیدخبریں