لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی جمہوریت ،پارلیمانی نظام ،فیڈریشن کی حفاظت ریاست کانظام آئین کے مطابق چلانے سے ہی ممکن ہے۔آئین سے ماروا ء ا قد امات سے فوج اور جمہور دونوں مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔فوج کی آمد پر مٹھائیاں بٹتی ہیں خوشیاں اور شادیانے ضرور بجتے ہیں لیکن قوم بھی بٹ جاتی ہے۔ عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مر د و خواتین اور نوجوان قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیریوں کو مثبت پیغام دینے کی ضرورت ہے۔19 جولائی کو تحریک حریت کشمیر اور دفاع پاکستان کونسل کا لاہور سے اسلام آباد کشمیر کارواں نیا ولولہ اور جذبہ پیدا کرے گااور 24جولائی کو روالپنڈی سے انڈین سفارتخانہ تک یکجہتی کشمیر مارچ پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑے گا۔