قصور: پٹرول ڈلواتے موٹرسائیکل کو آگ لگ گئی‘ جھلس کر کمسن بچی جاں بحق‘ بھائی زخمی

Jul 19, 2016

قصور (نامہ نگار) کوٹ رادھا کشن کے نواحی گائوں چھینہ آرلہ میں پٹرول پمپ پر سٹارٹ موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلواتے ہوئے آگ لگ جانے سے موٹرسائیکل پر بیٹھی تین سالہ بچی جھلس کر جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہو گیا۔ اسد نامی شخص نے تین سالہ بہن حلیمہ کو اپنی موٹرسائیکل کے آگے بٹھا رکھا تھا۔ وہ اپنی سٹارٹ موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوا رہا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر اسد اور اس کی بہن حلیمہ بُری طرح جھلس گئے۔ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا‘ لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

مزیدخبریں