گندم خورد برد کیس: بلوچستان کے سابق وزیر اسفند کاکڑ کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے گندم خرد برد کیس میں احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر خوراک کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر نے کیس کی سماعت کی اور سابق وزیر خوراک اسفند کاکڑ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ 27 جون کو بھی عدالت کی جانب سے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ پہلے ہی اسفند یار کاکڑ کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...