اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس تحقیقات کے حوالے سے ٹی او آرز پر اپوزیشن سے مشاورت کرنے کے خلاف آئینی درخواست دائرکردی گئی ہے۔ درخواست لائرز فورم نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معاملہ کی تحقیقات کے لیے ٹی اوآرز بنانا حکومت کا اختیار ہے۔ حکومت کی ٹی اوآرز پر اپوزیشن سے مشاورت غیر قانونی ہے۔