سیکرٹری دفاع کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، دہشتگردی کے معاملات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان اور برطانیہ دفاعی تعاون فورم پر بات چیت کا 15 واں دور برطانیہ میں ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عالم خٹک جبکہ برطانوی وفد کی قیادت سیکرٹری برائے دفاع سٹیفن لوویگروو نے کی۔ ابتدائی اجلاس سے پہلے سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک نے سٹیفن لوویگروو سیکرٹری آف سٹیٹ سے ان کے دفتر مین ملاقات کی اور دو طرفہ سلامتی کے تعاون اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر بات چیت کی۔ اسکے علاوہ فیصلہ کیا گیاکہ 16 واں ڈیفنس کوآپریشن فورم اگلے سال (2017) میں پاکستان میں بھی منعقد ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن