اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) عالمی شہرت یافتہ تجزیہ نگار اور مصنف نوم چومسکی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائے۔ ہاورڈ یونیورسٹی میں کشمیر امور کے ماہر محبوب مخدومی کے نام ایک ای میل میں نوم چومسکی نے جو امریکہ اور اسرائیل کے فلسطین میں مظالم پرکئی مضامین اور کتابیں بھی لکھ چکے ہیں کہا ہے کہ 80ء کی دہائی میں بھارت کی طرف سے کشمیر میں کرائے گئے جعلی انتخابات کے بعد کشمیر کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔ نوم چومسکی نے اپنی ای میل میں لکھا ہے کہ امریکہ فلسطین کے مسئلہ میں دلچسپی اسرائیل کی وجہ سے لے رہا ہے لیکن وہ کشمیر میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ نوم چومسکی نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں جب انہوں نے کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت سے بات چیت کی تو بھارتی قیادت اس قدر ناراض ہو گئی کہ اس نے مجھے کہا کہ آپ کو بھارت میں خطرہ ہے آپ پولیس گارڈز کے بغیر مت گھومیں۔ نوم چومسکی نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت ایک فیڈریشن قائم کریں۔
بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے امریکہ مسئلہ میں دلچسپی نہیں رکھتا: نوم چومسکی
Jul 19, 2016