لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمسٹار ثناء نے کہا کہ شادی کیلئے باہمی ہم آہنگی کا ہونا لازم ہے ، اس کے بغیر ازدواجی زندگی کامیاب نہیں ہو سکتی ، شادی لو میرج ہو یا ارینج اس میں میاں بیوی دونوں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی چاہیے۔ ماضی کی نسبت آج شوبز کی کامیاب شادیوں کا گراف بلندیوں کی طرف گیا ہے جس کی بڑی مثال میں خود ہوں۔ اس کے ساتھ صاحبہ اور ریمبو، خوشبو اور ارباز خان، جویریہ اور سعود، فضیلہ قاضی اور قیصر نظامانی، حرا اور مانی، ندا یاسر اور یاسر نواز سمیت شوبز کے دیگر جوڑے شامل ہیں جو باہمی محبت کے ساتھ کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔
باہمی ہم آہنگی کے بغیر شادی کامیاب نہیں ہو سکتی : فلمسٹار ثناء
Jul 19, 2016