لارڈز میں کامیابی کا سہرا یاسر شاہ اور مصباح الحق کے سر ہے : سابق کرکٹرز

Jul 19, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی کامیابی کا سہرا لیگ سپنر یاسرشاہ کی عمدہ باؤلنگ اور مصباح الحق کی شاندار قیادت کو قرار دیا ہے۔ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا، مصباح الحق کا ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کار گر رہا۔ سلیم ملک کا کہنا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی سے پاکستان کرکٹ کو ایک نیا عروج ملا ہے جس کے دورس اثرات مرتب ہونگے ۔ کرکٹر علی نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی جیت کا سہرا میں یاسر شاہ ،کپتان مصباح الحق اور راحت علی کے نام کرتا ہوں جن کی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے 20 سال بعد لارڈز بھی فتح حاصل کی ۔ رانا نوید الحسن کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کرکے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ ٹیم سیریز کے باقی میچز میں بھی بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کرے گی۔

مزیدخبریں