وزیراعظم نوازشریف نے اویس شاہ کی بازیابی کیلئے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ فورسز چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کو بازیاب کرانے پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ اورآپریشنل مہارت نے اویس شاہ کی بازیابی ممکن بنائی۔ سیکیورٹی فورسزاورانٹیلی جنس ایجنسیز کا کردار قابل تعریف ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی جسٹس سجاد علی شاہ کوبیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ہمیں سیکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں پراعتماد تھا۔ اداروں کی کامیابی ہے کہ اغوا کاروں کوسرحد نہیں پار کرنے دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اویس شاہ کی بازیابی کو اہم قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کو ٹیلی فون کر کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ چاروں وزرائے اعلی،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، عمران خان،بلاول بھٹو زرداری،امیر جماعت اسلامی سراج الحق، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور دیگر رہنماؤں نے بھی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف،چاروں وزرائے اعلی،وفاقی وزیرداخلہ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر رہنماؤں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے
Jul 19, 2016 | 14:18