ریمنڈ کے معاملے میں قومی وقارکے خلاف شرمناک ڈیل کی گئی تھی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی(لیڈی رپو رٹر) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑتے وقت عافیہ کو فراموش کرکے قومی وقارکے خلاف شرمناک ڈیل کی گئی تھی۔ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میںابھی آدھا سچ بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی صرف اور صرف پاکستانی شہری ہے ۔اس نے کبھی بھی دہری شہریت حاصل نہیں کی۔ عافیہ کو اس کے تین کمسن بچوں سمیت ریاستی حکام نے کراچی سے اغواءکرکے امریکییوں کے حوالے کیا گیا تھا۔ عافیہ اور اس کے بچوں کوپاکستان سے افغانستان منتقل کرنا غیرقانونی عمل تھا۔2008ءمیں افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کی جھوٹی کہانی کو دنیا مسترد کرچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن