واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ نئی میڈیکل بیمہ پالیسی کے خلاف امریکہ کے کئی شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سان فرانسسکو میں ایڈز سے آگاہی کے پروگرام میں شریک لوگوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیکل بیمہ پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی۔شمالی کیرولینا میں سینکڑوں لوگوں نے ہنٹرز ویل سٹی میں واقع ریپبلکن سینیٹر ٹام ٹیلر کے گھر کے سامنے مظاہرہ اور ٹرمپ کے میڈیکل بیمہ پروگرام کی مخالفت میں نعرے لگائے۔مظاہرین نے سینیٹر ٹام ٹیلر سے مطالبہ کیا کہ وہ میڈیکل اخراجات میں اضافے کو روکیں اور صدر ٹرمپ کے مجوزہ بل کی مخالفت میں ووٹ دیں۔ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں بھی سینکڑوں افراد نے شہر کے مرکزی علاقے میں جمع ہو کر صدر ٹرمپ کے میڈیکل بیمہ پروگرام کے خلاف نعرے لگائے۔
ٹرمپ /مظاہرے
ٹرمپ کی نئی میڈیکل بیمہ پالیسی کے خلاف امریکہ کے کئی شہروں میں مظاہرے‘ نعرے بازی
Jul 19, 2017