اسلام آباد( ایجنسیاں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا نواز لیگ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بس تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں حکمران اپنی اولادوں کیلئے مال جمع کرتے رہے، عدالت والیم 10کو کھول دے، ساری چیزیں باہر نکل آئیں گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے نواز لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی انا کی خاطر ملکی اداروں کو تباہ کرنا بند کر دو۔ پانامہ میں ایک منی بدنام نہیں ہوئی منی کا باپ اور پورا ٹبر بدنام ہوا ہے۔