پنجاب کے وزیر مال میاں عطا محمد مانیکا مستعفی

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے وزیر مال اور سینئر پارلیمنٹرین میاں عطا محمد مانیکا نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میاں عطا محمد مانیکا کے قریبی ذرائع نے ان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ میاں عطا محمد مانیکا 2008ء میں ق لیگ کی ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے ق لیگ کا فارورڈ بلاک بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم میاں عطا محمد مانیکا سمیت فارورڈ بلاک کے ممبران نے 2013ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ میاں عطا مانیکا کو وزارت مل گئی لیکن وہ اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ سے ناخوش تھے۔ انکی دو مرتبہ وزارت تبدیل بھی کی گئی لیکن وہ خوش نہ ہو سکے۔عطا مانیکا نے استعفیٰ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھجوا دیا۔ عطا مانیکا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ جمعہ کو بھیجا تھا ابھی تک منظور نہیں ہوا۔ حکومت نے 4 برس سے مجھے دیوار کے ساتھ لگا رکھا ہے۔ چار برسوں میں وزیراعلیٰ سے 2 بار ملاقات ہوسکی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...