اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمر درد کی شدید تکلیف کے باعث اپنی تمام تر مصروفیات کینسل کردیں۔ ڈاکٹروںنے وزیر داخلہ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کو گذشتہ کئی روز سے کمر درد کی شکایت تھی تاہم گذشتہ روز دفتر میں سرکاری مصروفیات کی انجام دہی کے دوران درد کے شدت اختیار کرنے کے باعث وہ اپنی بقیہ مصروفیات ترک کرکے گھر چلے گئے۔
چوہدری نثار کی کمر میں تکلیف تمام مصروفیات منسوخ کر دیں ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ
Jul 19, 2017