ریکوزیشن پر طلب کر دہ ایوان بالا کا اجلاس دوسرے روز ’’ مچھلی گھر ‘‘ بن گیا جب اجلاس میں مشاہد اللہ خان ، اعظم سواتی اور کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کے درمیان شدید جھڑپ ہوگئی، اپوزیشن ارکان موقع کی تلاش میں تھے ہی اپوزیشن کے ارکان اپنی نشستوں پرکھڑے ہو گئے اور شور شرابہ شروع کر دیا ۔ اپوزیشن کے شورشرابہ کے باعث ایوان میںکان پڑی سنائی نہ دے رہی تھی ایوا ن مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ مشیر خارجہ کا سعودی عرب کی اتحاد کے حوالے سے بیان شرمناک ہے اور جھوٹ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے جھوٹ کا لفظ حذف کرا دیا،منگل کو ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت شروع ہوا تو سینیٹر تاج حیدر نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے تحریک پیش کی جو ایوان میں کابل میں امریکی سروسز کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے شمالی وزیرستان کا دورہ کرنے کے فوری بعد دیئے گئے بیان جس میں انہوں نے پاکستان کو خبردار کیا کہ یا تو وہ عسکری تنظیموں بالخصوص حقانی نیٹ ورک کی طرف سے اپنا رویہ تبدیل کرے امریکہ کی جانب سے رویے کی تبدیلی کا سامنا کرے اور ریاض میں بنائی گئے مسلم ممالک کے عسکری اتحاد کے قواعد و ضوابط کار اور حالیہ ریٹائرڈ آرمی چیف کو اس اتحاد کی سربراہی کی اجازت دینے کی روشنی میں پاکستان پر ممکنہ اثرات کے بارے میں تھی۔ سینیٹر تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ دنیا میں مذہبی کا فساد ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی سے نہیں ہے اور سعودی عسکری اتحاد سے اس طرح کے فساد کا کوئی خطرہ نہیں ہے سینیٹر مشاہدا للہ نے کہا کہ کرنل طاہر حسین مشہدی کا لیڈر باہر بیٹھ کر کہتا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرو آج انہوں نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے اپنے نام کے ساتھ پاکستان لگا دیا ہے، سینیٹراعظم سواتی نے غلط باتیں کیں ان کا لیڈر ان کو سکھاتا ہی ایسا ہے، جس پر سینیٹر اعظم سواتی اور کرنل طاہر حسین مشہدی نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا، لیکن سینیٹر مشاہد اللہ بھی دونوں جماعتوں پر ادھار کھائے بیٹھے تھے انہوں نے سخت الفاظ میں ایم کیو ایم کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ’’ بیٹھ جائو تمہارا لیڈر غدار ہے، میں ان کو آئینہ دکھا رہا ہوں‘‘۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر مشاہد اللہ کے طرز عمل کا نوٹس لیا اور کہا کہ’’ آپ کو ایوان میں اس طرح رویہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ‘‘، مشاہد اللہ نے کہا کہ میں نے غلط بات نہیں کی ان کے ہاتھوں اور منہ پر خون لگا ہوا ہے، ان لوگوں کی تاریخ ٹھیک نہیں ہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے ’’ویمپائر‘‘( خون نچوڑنے والی چڑیل) کے لفظ کو حذف نہیں کیا جو سینیٹر مشاہد اللہ نے کہے ہیں سینیٹ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل( ر) راحیل شریف سعودی عرب میں تاحال کسی فوج کی قیادت نہیں کر رہے، اس وقت مسلم ممالک کی مشترکہ فوج بنی ہے اور نہ ہی مسلم عسکری اتحاد کے ٹی او آرز(ضابطہ کار) کو حتمی شکل دی گئی ہے۔