نوازشریف حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے‘ استعفیٰ دیدیں: پرویز مشرف

مظفر گڑھ(نامہ نگار) نواز شریف کو چاہئے کہ فوری طور پر استعفیٰ دے دیں کیونکہ میاں نوازشریف اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔ استعفیٰ نہ دینے سے ملک مزید معاشی طور پر تباہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ نے جمشید دستی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جمشید دستی کو رہائی پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ اس ملک میں جمہوریت کے نام پر 70 سال سے کھیل کھیلا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد میاں صاحب کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ جے آئی ٹی پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر جمشید دستی نے پرویزمشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں میری رہائی کے لئے آواز بلند کی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے میری رہائی کے لئے احتجاج کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...