شجاعت کو کسی نے یاد کرا دیا سب سے پہلے آف شورکمپنی مونس الہیٰ کی سامنے آئی اسلئے عدالت نہیں آئے: دانیال عزیز

Jul 19, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دانیال عزیز نے کہا ہے کہ کئی جماعتیں سپریم کورٹ آرہی ہیں‘ ان میں سے اکثر کا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ چودھری شجاعت کل آئے تھے‘ آج نہیں آئے۔ شاید انہیں کسی نے بتا دیا کہ سب سے پہلے آئی سی آئی جے نے جس پاکستانی سیاستدان کے بارے میں آف شور کمپنی کا انکشاف کیا تھا جو سنگاپور سوئس بنک کے ذریعے بنائی گئی وہ مونس الہی کی تھی۔ کیسے انکے دوستوں اور چوکیداروں کے مختلف اکائونٹس میں کروڑوں روپے بھجوائے گئے۔ انہیں شاید بتایا گیا کہ وہ احتساب کی بات کریں گے تو ان کا پول بھی کھل جائیگا اسلئے وہ نہیں آئے۔

مزیدخبریں