لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور پریس کلب لٹریری ایونٹ کمیٹی کے زیراہتمام مترنم مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر سید سلمان گیلانی نے کی جبکہ مہمان اعزاز سماجی رہنما آفتاب افگن تھے۔ سلمان رسول‘ فاروق شہزاد‘ زر قانسیم‘ امین شیخ‘ عروج زیب‘ شاہین بھٹی‘ ڈیوڈ پرسی‘ آصف بادل‘ ارسلان احمد ارسل اور صدر مشاعرہ سید سلمان گیلانی نے ترنم سے کلام سنا کر حاضرین کو مسحور کر دیا۔اس موقع پر نائب صدر لاہور پریس کلب اور لٹریری ایونٹ کمیٹی کے سربراہ زاہد گوگی نے کہا کہ پریس کلب کی تاریخ میں یہ مشاعرہ اپنی نوعیت کا واحد مشاعرہ ہے۔
لاہور پریس کلب میں مترنم مشاعرے کا انعقاد
Jul 19, 2017