ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں قومی وقار کیخلاف شرمناک ڈیل کی گئی: فوزیہ صدیقی

کراچی(صباح نیوز) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑتے وقت عافیہ کو فراموش کرکے قومی وقارکے خلاف شرمناک ڈیل کی گئی تھی۔ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں ابھی آدھا سچ بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ عافیہ صدیقی صرف اور صرف پاکستانی شہری ہے۔ اس نے کبھی بھی دوہری شہریت حاصل نہیں کی۔ عافیہ کو اس کے تین کمسن بچوں سمیت ریاستی حکام نے کراچی سے اغوا کرکے امریکییوں کے حوالے کیا تھا۔ ادارے عافیہ کو وطن واپس لا کر اس مجرمانہ ڈیل کی تلافی کریں۔

ای پیپر دی نیشن