بھارت کے ساتھ سکم تنازعہ پر چینی حکام کی غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے سکم تنازع پر جاری سخت کشیدگی کے پس منظر میں ایک بار پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سکم کے تنازع کو سیاسی فائدے کے لئے اچھالنے کی پالیسی ترک کرے اور تصادم مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے وادی ڈونگ لنگ (ڈوکلیم) سے فوری اپنی فوج واپس بلائے گزشتہ روز بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے کہا کہ چین سکم تنازع پر مختلف ممالک سے بیجنگ میں سفارتی مشنز کے ذریعے رابطے میں ہے۔چین تصادم نہیں چاہتا مگر ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے وہ ایسا کرنے سے گریز بھی نہیں کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...