ریاض(آن لائن/اے ایف پی) بحران حل کرانے کیلئے ترک صدر اردگان رواں ماہ قطر اور سعودی عرب کا دورہ کرینگے‘ کویت بھی جائیں گے۔ مصر نے قطری شہریوں کی آمد پر ویزے کی سہولت ختم کر دی‘ طلبا مستثنیٰ ہونگے‘ جمعرات سے عملدرآمد ہوگا۔ سعودی عرب کی کابینہ نے کہا ہے کہ قطر جب تک خلیجی عرب ممالک کے تمام 13 مطالبات کو پورا نہیں کردیتا،اس وقت تک اس کے خلاف موجودہ تعزیری اقدامات جاری رہیں گے۔