بیجنگ(اے پی پی) چین کے دار الحکومت بیجنگ میں واقع سینو جین نامی کمپنی نے پنگو نسل کے ایک کتے کی کلوننگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق یہ کلوننگ کے طریقے کار سے پیدا ہونے والا تیسرا کتا ہے جو کہ 99.9 فیصد اپنی نسل کے کتوں سے مشابہت بھی رکھتا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کلون شدہ کتے کی عادت و اطوار اپنے ہم جنسوں سے ملتی ہیں۔