گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) دکاندار نے معمولی تلخ کلامی پر چائینز کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک کو زخمی کر دیا.پولیس نے مضروب کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع موبائل سنٹر میں دکاندار کا تین چائینز کے ساتھ معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہو گیا تو اس دوران دکاندار نے تشدد کر کیایک کو ز خمی کر دیا تاہم واقع کی اطلاع پا کر تھانہ سبزی منڈی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مضروب کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔