آئین کے تحت گیس پیدا کرنیوالے صوبوں کا اس پر زیادہ حق ہے: امجد لطیف

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، صوبائی محکمہ صحت اور ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے نمائندوں سے لاہور چیمبر میں ملاقاتیں کیں اور صنعت و تجارت سے متعلقہ امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاہے۔ سید محمود غزنوی، محمد ارشد چودھری، میاں محمد نواز، طارق محمود، میاں عبدالرزاق، ایس این جی پی ایل کے ایم ڈی امجد لطیف، ڈاکٹر محمد عثمان اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ان مواقع پر خطاب کیا۔ ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف نے کہا کہ آئین کے تحت جس صوبے کی گیس ہے اس کا حق پہلا ہے ، پنجاب میں گیس کی پیداوار کم جبکہ کھپت سب سے زیادہ ہے، ایل این جی ایک اہم متبادل ایندھن ہے جو گیس کی ضرورت پوری کررہا ہے، اس کی وجہ سے پاور جنریشن یونٹس کی پیداواری لاگت کم ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...