ایرانی فوجی سرگرمیوں اور بیلسٹک میزائل پروگرام پرنئی امریکی پابندیاں عائد

Jul 19, 2017 | 13:10

ویب ڈیسک

مشرق وسطی میں ایران کی فوجی سرگرمیوں اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے تناظر میں امریکانے ایران پر نئی پابندیاں عاید کر دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ تہران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے نیوکلیئر معاہدے کو جاری رکھنے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے دوران ہی سامنے آیا ہے۔امریکا نے کہاہے کہ حوثی باغی سعودی عرب پر حملوں کے لئے ایرانی ساختہ اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔ امریکا کے بقول ایران حوثیوں کو مسلسل ایسا اسلحہ فراہم کر رہا ہے جس سے بحیرہ احمر میں سمندری نقل وحمل کو خطرات لاحق ہیں۔ نیز ایران اپنے ہاں مقیم ان افغان پناہ گزینوں کو ملک سے نکال رہا ہے جو شام کی جنگ میں داد شجاعت دینے سے انکار کر رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل اور پاسداران انقلاب سے تعلق کے شبہے میں 18 شخصیات، اداروں پر پابندیاں عاید لگا دی ہیں۔ محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطی کے طول وعرض میں ایران کی خبیث سرگرمیاں امریکا کے لئے پریشانی کا باعث ہیں۔ ان سرگرمیوں سے علاقے میں ترقی اور سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔ اور ایسی سرگرمیاں خطے کے استحکام کے لئے بھی خطرہ ہیں۔

مزیدخبریں