سیاست دانوں کی بدکلامی کے اثرات نئی نسل پر پڑیں گے‘ حنیف طیب

Jul 19, 2018

کراچی(نیوز رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے الیکشن مہم کے دوران جلسوں،کارنرمیٹنگزمیں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، اُمیدواروں کی جانب سے ناشائستہ الفاظ کے استعمال کی شدیدالفاظ میں مذمت کی،ایسے ناقابل برداشت عمل قراردیتے ہوئے کہاکہ نازیبا گفتگوہماری نہ توروایت ہے، نہ ثقافت اورنہ ہی ہمارامذہب اس بات کی اِجازت دیتا ہے کہ کوئی مسلمان کسی کوگالی دے ،ایسا کرنا کسی صورت جائز نہیں، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، کوئی بھائی اپنے بھائی کے لئے بری بات نہ توسوچ سکتا ہے اور نہ کہہ سکتاہے۔موجودہ حالات میں سیاست دانوں میں صبروبرداشت کا مادہ ختم ہوتا جارہاہے اور سیاسی جماعتیںذاتی مخالفت پراُترآئی ہیں،یہ سیاسی محاذآرائی،بدکلامی کی شکل میں جاری ہے،اس کے اثرات آئندہ نسلوں تک مرتب ہونگے۔انہوںنے کہاکہ نازیباگفتگوکرکے ذریعے،سیاست دان پاکستان کو سیاسی طورپرغیر مستحکم کررہے ہیںاور یہ عالمی سطح پر اسلام اور پاکستان کے نام پر بدنما داغ لگانے کی ناکام کوشش ہے۔انہوںنے اس بات پر بھی افسوس کا اظہا رکیا کہ الیکشن کمیشن نے فارم کی آخری تاریخ کے بعد سے اس سلسلے میں کیااقدام کیا۔ایسے سیاستدانوں سے الیکشن کے بعد عوام کیاتوقع رکھے گی ہمارے بچوں اور آنے والی نسلوں کیاپیغام پہنچے گا۔

مزیدخبریں