اسلام آباد(نا مہ نگار)پیغام پاکستان نے قوم کودہشت گردوں کے خلاف متحد کردیاہے سیاسی رہنمائوں کی طرف سے مخالفین کے لیے گالیاں اوربدزبانی قابل مذمت اقدام ہے دینی مدارس اورعلماکرام نے ہمیشہ امن کے اقدامات کی حمایت کی ہے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے دینی مدارس اورعلماکرام بنیادی کرداراداکررہے ہیں جس کوقدرکی نگاہ سے دیکھناچاہیے۔ ان خیالات کااظہارمختلف رہنمائوں نے غیرسرکاری تنظیم پیس اینڈایجوکیشن فانڈیشن کے زیراہتمام اقبال ہال فیصل مسجد کیمپس میں منعقدہ امن ایوارڈتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایاز،یورپی یونین کے سفیرجان فرانکوئز،پیس اینڈایجوکیشن فانڈیشن کے سربراہ ڈاکٹراظہرحسین سید،اسلامی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی عبدالقدیرخاموش ،اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹرڈاکٹرمعصوم یاسین زئی ،وفاق المدار س السلفیہ کے ناظم علامہ یاسین ظفر،ڈاکٹرضیاالحق ،وفاق المدارس الشیعہ کے رہنماڈاکٹرسیدمحمدنجفی ،ہری دیال سندھو ودیگرنے خطاب کیا۔ اس موقع پرملک بھرمیں قیام امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی چالیس سے زائدشخصیات کوامن ایوارڈدیاگیا جبکہ قاضی عبدالقدیرخاموش کواس موقع پرلائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈدیاگیا ڈاکٹرقبلہ ایازنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن کے لیے کام کرنے والوں پرالزامات عائدکیے جاتے ہیں انڈونیشیاکانفرنس میں شرکت پرہم پرامریکہ سے ڈالرلینے کاالزام عائدکیاگیا حالانکہ پسے توامن والوں کونہیں دہشت گردوں کوملتے ہیں پہلے کہاجاتاتھا کہ امریکہ دہشت گردی کے لیے ڈالردیتاہے اب کہاجارہاہے کہ امریکہ امن کے لیے ڈالردے رہاہے امن کے لیے ہم کام کرتے رہیں گے اورامن کے ایجنڈے کوآگے بڑھائیں گے پیغام پاکستان کو گلی گلی نگرنگرپھیلائیں گے ڈاکٹرجان فرانکوئزنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کی قیام امن کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے علماکرام نے جوخدمات سرانجام دی ہیں ہم ان کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں یورپ میں بین المذاہب تنازعات کے حل کے لیے کام ہورہاہے ڈاکٹراظہرحسین سیدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے فرقہ و اریت اوربین المذاہب تنازعات کے خاتمے کے لیے علماکرام بہترین کرداراداکررہے ہیں ڈاکٹرمعصوم یاسین زئی نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ پیغام پاکستان امن کی طرف بہت بڑاقدم ہے علماکرام نے اس دستاویزپردستخط کردہشت گردوں کوشکست دی ہے قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہاکہ علماکرام نے ہمیشہ پیارومحبت کی بات کی ہے امن کاقیام ہمارامشن ہے اورہم کامیابی سے اس کی طرف بڑھ رہے ہیں دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں تشدداورمخالفین کے لیے گالیاں اوربدزبانی کرنانہایت قابل مذمت اقدام ہے اس کی روک تھام ہونی چاہیے بنوں ،پشاور،کوئٹہ میں بم دھماکے اورانسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکرتے ہیں اوران و اقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
پیغام پاکستان نے قوم کودہشت گردوں کے خلاف متحد کردیا
Jul 19, 2018