ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) کمشنر ڈیرہ غازیخان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور‘ ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں پبلک ٹرانسپورٹ اور پرائیویٹ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ جاری‘ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ آنا جانا بے حد مشکل ہو گیا ہے۔ جبکہ بزرگ بوڑھے بچے خواتین روزہ مرہ امور کی ادائیگی اور صحت کی سہولیات حاصل کرنے کیلئے کہیں پر بھی آنے جانے کیلئے انتہائی مشکل کا شکار ہیں۔ تفصیل کے مطابق کمشنر ڈی جی خان کی ہدایات پر تمام اضلاع میں سیکرٹری آر ٹی اے اور ڈی سی اوز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ الیکشن 25 جولائی 2018کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے مگر الیکشن سے 7سے8دن پہلے اس طرح ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ کہ جس سے عوام الناس ذلیل و خوار ہوں اور عوام کے روز مرہ زندگی کے کام اور آنا جانا متاثر ہو سمجھ سے باہر ہے۔ عوام انتہائی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔