لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی این اے 123کے نامزد امیدوار ملک زاہد اقبال کی الیکشن مہم کے دوران یو سی 5 کی صدر رقیہ عباس کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد، زونل صدر راحت، سعید خان، رانا اافتخار علی، ثریا بھٹی، ام کھوکھر، مولوی حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ حق پروگروام خواتین کو معاشرہ میں خود مختار بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی خود مختاری اور معاشرہ میں اعلیٰ مقام دلوانے کی جدوجہد کی ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ایک خاتون محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنایا، جبکہ فہمیدہ مرزا کو قومی اسمبلی کا سپیکر، رضا ربانی کھر ل کو وزیر خارجہ، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شیریں رحمان کو بنایا ہے۔
پیپلزپارٹی نے خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے: ملک زاہد اقبال
Jul 19, 2018