لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار این اے 130خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو ثابت ہو جائے گا کہ لاہور نوازشریف کا تھا اور آج بھی نوازشریف کا ہی ہے۔ اس موقع پر این اے کے امیدوار مہر اشتیاق، سید توصیف شاہ، ڈپٹی میئر میاں طارق، چودھری اختر رسول، چیئرمین چودھری طارق، چودھری یونس بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کاموازنہ دوسرے صوبوں سے کیا جائے تو نمایاں فرق سامنے آئے گا۔ علاوہ ازیں خواجہ محمد حسان نے پی پی 158کے امیدوار رانا احسن شرافت کے ہمراہ یو سی 198کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میاں نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ترقی کرے گا۔ مسلم لیگ کے ہر دور میں ترقی ہوئی 25جولائی کو شیر ملک بھر میں دھاڑے گا۔ اس موقع پر سید مردان علی زیدی، جہانگیر خان، رانا عاشی، رانا مہد، رانا عبداللہ، میاں وقاص مشتاق، وحید احمد، معمور الحق سمیت دیگر کارکنان نے بھرپور استقبال کیا۔