لاہور (پ ر) پنجاب آرٹ کونسل نے تین دن کی لینڈ سکیپ پیٹنگ ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے یہ ورکشاپ اوپن ائر تھیٹر باغ جناح میں شروع ہو گئی جس میں لینڈ سکیپ پر ڈاکٹر ناہلہ عامر، خواجہ نذر السلام اور اقصٰی ملک نے لیکچر دئیے۔ یہ ورکشاپ صبح 10 سے شم 4 بجے تک رہے گی۔ ورکشاپ میں پنجاب یونیورسٹی، حمایت اسلام کالج، سمن آباد پوسٹ گریجوایٹ کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کے 50 سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔